Norway: Anti-Islam rally, Quran Sharif burned.

Norway: Anti-Islam rally, Quran Sharif burned.

ناروے میں اسلام مخالف ریلی کے دوران قرآن شریف کی بے حرمتی کی گئی ہے اور ایک قرآن شریف کو جلایا گیا ہے جبکہ دو قرآن شریف کی جلدوں کو کچرے میں پھینکا گیا ہے۔

ناروے کے شہر کرسٹیان سینڈ میں اس ریلی کا انعقاد اسلام مخالف تنظیم سیان کے زیر اہتمام کیا گیا، لارس تھورسن نامی ملعون نے پولیس کی جانب سے قرآن شریف کی جلد نہ جلانے کے حکم کو بھی سرف نظر کیا ۔

اس ریلی کی منظوری مقامی انتظامیہ کی جانب سے دی گئی تھی جب مظاہرین نے بتایا کہ ان کے کیا عزائم ہیں تو پولیس نے مظاہرین کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ قرآن شریف کی بے حرمتی سے باز رہیں۔

تاہم جب ریلی کے دوران ملعون تنظیم سیان کے رہنما لارس تھورسن کی جانب سے قرآن شریف کی ایک جلد کو جلایا گیا جبکہ ریلی ہی میں شریک ایک شخص نے دو جلدوں کو کچرے میں پھینکا گیا تو اس دوران مسلمان اشتعال میں آگئے اور انہوں نے ریلی کے ملعون رہنما تھورسن پر حملہ کردیا لیکن اس دوران پولیس اہلکار بیچ میں کود پڑے ،جس کے بعد انہوں نے لارس تھورسن کو حراست میں لے لیا اور مشتعل مسلمانوں کو پکڑ کر اس سے دور کردیا

also read : Hamza Ali Abbasi left showbiz for Islam

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *